اسلام آباد(سی این پی)وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا عارضی شارٹ فال تربیلا سے کم پانی کے اخراج کی وجہ سے ہے۔وزارت توانائی کے مطابق پانی کے کم اخراج کی وجہ سے 3 ہزار میگاواٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے تاہم آنے والے دنوں میں بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کی مجموعی بجلی کی طلب 24100 میگاواٹ ہے اور سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 1500 میگاواٹ ہے۔وزارت توانائی کے مطابق تربیلا، منگلا سے 3300 میگاواٹ کم بجلی پیدا ہورہی ہے اور کچھ دنوں میں یہ بجلی بحال ہو جائے گی۔وزارت توانائی نے بجلی صارفین سے عارضی لوڈمینجمنٹ پرمعذرت بھی کی ہے۔دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کی ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو جمعے کو طلب کیا گیا ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ تمام تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی