کراچی(سی این پی)محکمہ ریلوے کی بدحالی مسافروں کے لیے وبال جان بن گئی۔ پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل کی بوگی حیدرآباد اور کوٹری سٹیشن کے درمیان اتری، دریائے سندھ پل کے قریب ہونے کے سبب ٹرین کی سپیڈ کم تھی جس کے سبب خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی اور مسافروں کو نقصان نہیں پہنچا۔ذرائع کے مطابق بوسیدہ بوگیاں اور ٹریک کی خستہ حالی کی وجہ سے بوگیاں پٹری سے اتر جاتی ہیں۔ ملت ایکسپریس کے جان لیوا حادثے کے بعد صرف تیسرے دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ حکام کے مطابق جلد بوگی ٹریک پر چڑھا کر ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔یاد رہے پیر کے روز گھوٹکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈائون ٹریک پر جا گریں اور راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس ان سے ٹکرا گئی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی