لاہور(سی این پی)پولیس اور حساس اداروں نے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر زمین میں چھپایا گیا 8 کلو بارود ، خودکش جیکٹس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔لوئر دیر دہشتگردی کی بڑی کاروائی سے بچ گیا ، دہشت گردوں کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران دوست محمد نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ، تفتیش پر دہشتگرد نے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخیرے کی نشاندہی کی جہاں زمین میں دفنائی گئیں خود کش جیکٹس، آر پی جی گولے، سیفٹی فیوز اور آٹھ کلو بارود کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دہشت گرد دوست محمد پہلے بھی 2 بار جیل کاٹ چکا ہے، حکام کے مطابق ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور