لاہور(سی این پی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے صوبائی بجٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسمبلی فلور پر بجٹ تقریر کے اہم نکات تیار کر لئے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز ترقیاتی بجٹ استعمال نہ ہونے پر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، حمزہ شہباز پنجاب کے کسانوں کے مسائل ایوان میں اٹھائیں گے، زراعت پر حکومتی ناکام پالیسیوں پر گفتگو کریں گے جبکہ حمزہ شہباز محکمہ پولیس کی ناکامیوں اورامن و امان کے حوالے سے خصوصی نکات اٹھائیں گے۔ پولیس اصلاحات، بچوں اور عورتوں پر جنسی واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کریں گے۔ذرائع کے مطابق سٹریٹ کرائم ،تھانہ کلچر میں تبدیلی سمیت دیگر معاملات بھی تقریر کا حصہ ہوں گے، اپوزیشن لیڈر صوبائی محاصل کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے پر بھی حکومت کو ہدف تنقید بنائیں گے جبکہ حمزہ شہباز روڈ انفراسٹرکچر کی زبوں حالی کو تقریر کا حصہ بنائیں گے۔اپوزیشن لیڈر کورونا وائرس اور ویکسین کی ناکامی کو بھی منظر عام پر لائیں گے جبکہ حمزہ شہباز کی تقریر 40 منٹ سے زائد وقت پر محیط ہوگی جس کے دوران حمزہ شہباز حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد