ریاض(سی این پی)سعودی آرامکو نے صکوک بانڈ پہلی مرتبہ امریکی ڈالر میں بدھ کے روز لانچ کیے ہیں جو تین قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرم شیٹ میں واضح ہے کہ معاہدہ تین، پانچ اور10 سال کی اقساط پر مشتمل ہوگا۔ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ کے تین سال کے لیے پلس 105 بیسس (اساس) پوائنٹس، پانچ سال کے لیے پلس 125 بیسس پوائنٹس، جبکہ 10 سال کے لیے 160 بیسس پوائنٹس کا تعین کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آرامکو کمپنی کے روایتی بانڈ کے بجائے اسلامی بانڈ جاری کرنے کو ترجیح دیے جانے کی وجہ خلیجی ممالک میں صکوک بانڈ کی رواں سال فروخت میں چند ڈالرز کا اضافہ بتائی گئی ہے، لین دین کا حجم اور حتمی شرائط کا تعین بدھ کو متوقع ہے۔سال 2019 میں 12 ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی سے توقع کی جارہی تھی کہ باقاعدہ بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ سال 2019کے معاہدے کے بعد آرامکو کمپنی کا آٹھ ارب ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔گذشتہ سال پانچ حصوں پر مشتمل لین دین ہوا جبکہ آرامکو کمپنی اپنا منافع بھی فنڈ کرتی ہے۔ ٹرم شیٹ کے مطابق 29 فعال اور غیر فعال بک رنرز معاہدے سے منسلک ہیں۔
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ غیر ملکی دورے پر روانہ، جسٹس منیر اخترقائم مقام چیف جسٹس ہونگے
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب