ابو ظہبی(سی این پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں کم بیک کرنے کےعزم کے ساتھ یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس غلطلی کی گنجاش نہیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کرکھیلنا پڑے گا۔ سرفرازاحمد نے کہا کہ لڑکوں کا مورال بلند ہے، سب لڑکوں کو اپنے اپنے رول سے آگاہ کردیا ہے، کوشش کریں گے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں، پاکستان سے ابوظہبی کی پچز مختلف ہے، وکٹ پر رکیں گے تواسکور ہوگا۔ ہمارے پاس چانسز بہت کم ہیں، ہرمیچ میں تینوں شعبوں میں پرفارم کریں گے تو بات بنے گی، لڑکوں میں ایسا کرنے کی اہلیت ہے، فینز بھی یہ ہی چاہتے ہیں کہ ٹیم کی کارکردگی کا گراف بلند ہو۔اعظم خان کو پاکستانی ٹیم میں شمولیت پر مبارکباد یتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ اعظم پر اب زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے، اس نے بہت محنت کرکے یہ مقام پایا ہے، مجھے یقین ہے کہ اعظم سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگا۔ویوین رچرڈز کی بطور مینٹور ساتھ عدم موجودگی کےسوال پر سیفی بھائی کے نام سے مشہور کپتان نے کہا کہ ویوین رچرڈز ہم سب کو اٹھا کررکھے تھے، خراب پرفارمنس پر بھی وہ حوصلہ بڑھاتے، ان کی موجودگی سے ہمیں بہت فائدہ ہوا، ان کی کمی بہت محسوس ہوگی، ان سے ہم سب نے بہت کچھ سیکھا۔ سرفراز نے کہا کہ قرنطینہ میں رہنا کبھی آسان نہیں ہوتا، ذاتی پرفارمنس کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم کے لیے جتنا اچھا وہ کرکے جیت میں کردار ادا کرسکوں۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد