اسلام آباد(سی این پی)ملک میں زیادہ گرمی کے ساتھ زیادہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا۔کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیہات کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ہر ایک گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔حیدرآباد کے کچھ علاقوں میں دو دو دن بجلی غائب رہنے سے پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا جب کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سسٹم میں 1500میگا واٹ بجلی شامل کی اور سسٹم میں آج مزید بجلی شامل کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ سکتی ہے جب کہ مقامی سطح پر ترسیلی نظام میں بریک ڈاؤن پربھی بجلی معطل ہوسکتی۔
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور