تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی ہے۔تین منٹ سے زائد کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔حکومت کا خیال ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں