اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فلاحی اداروں کی آڑ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بھی انکم ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس کے دوسرے شیڈول کے پارٹ ون کی کلاز 66 کی ذیلی کلاز ایک میں ترمیم کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ مزید پندرہ اداروں اور تنظیموں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ کی حامل فہرست میں شامل کیا جائے۔جن اداروں اور تنظیموں کو شامل کیا جارہا ہے ان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں، اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کمپنی لمیٹڈ (آئی این پی سی سی ایل)، فوجی فاؤنڈیشن، علی زیب فاونڈیشن، سپریم کورٹ آف پاکستان واٹر کنزرویشن اکاؤنٹ، آڈٹ اوورسائٹ بورڈ، میک اے وش فاونڈیشن، سندس فاوڈیشن ، دی سیٹیزن فاونڈیشن، نجکاری کمیشن آف پاکستان، دعوت ہدایہ کراچی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان