اپوزیشن جو مرضی کہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا، گورنر پنجاب

لاہور(سی این پی) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اعداد و شمار کو پڑھے بغیر تنقید کر رہی ہے، ان کو چاہیے کہ بجٹ دستاویز کو غور سے پڑھیں ان کو کوئی اعتراض نہیں ملے گا، حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ آئی ایم ایف کا نہیں بلکہ غریب اور عوام دوست بجٹ ہے، جس میں کاروباری طبقے اور کسان سمیت ہر شعبے کے ریلیف کے لیے اقدامات کیے ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی متحد ہیں جب کہ پی ڈی ایم میں کوئی اتحاد و اتفاق نہیں ہے، اپوزیشن کو ہر ایشو پر رکاوٹیں اور تنقید کا رویہ چھوڑنا ہوگا۔ تحریک انصاف نے ملکی معشیت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور پوری دنیا ہماری معاشی ترقی کا اعتراف کر رہی ہے، اپوزیشن جو مرضی ہے کہتی رہے ان کی آنکھوں کے سامنے بجٹ منظور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں