(سی این پی)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے فواد چوہدری نوکری پکی کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، فواد چوہدری این ایف سی کے تحت دیےگئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے، یہ سندھ اسمبلی کا حق ہےکہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، یہ حساب سندھ حکومت اسمبلی میں دیتی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہہ رہے تھے، وہ خود پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ارسا کو یرغمال بنا رکھا ہے، فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی