کراچی(سی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ شوکت ترین نے وہی بجٹ تقریر پڑھی جو پیپلزپارٹی کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے پڑھی تھی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 1200ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کے باوجود آٹھ سو ارب روپےکی اضافی رقم حاصل کی جاسکی، نئے بجٹ میں 383ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کے پیٹ کاٹ کر جعلی ہدف پورے کرنا چاہتےہیں، حکومت نمبروں کی ہیرا پھیری سے عوام کو دھوکہ دینا چاہتی ہے ،آج وفاق اس بات پر انحصار کر رہا ہے کہ صوبے کام نہیں کریں گے اور بچت ہوگی۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کو جھوٹ بولنے میں شرم نہیں، اگلے بجٹ میں کوئی نیا وزیر خزانہ ہوگا،جو نئی باتیں کہےگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت رہتی تو 2018 سے زیادہ گروتھ ہوتی،مسلم لیگ ن کی اگر حکومت رہتی تو 370ارب روپے جی ڈی پی ہوتی،ن لیگ کے دور میں ساڑھے 7 ارب روپے کا خسارہ 5 سال میں تھا،موجودہ حکومت کا تین سال میں خسارہ 10 ارب سے زیادہ ہے،وزیر خزانہ تقریر میں پچھلی حکومت پر ملبہ ڈالتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تین سال میں موجودہ حکومت نے 15 ہزار ارب سے زائد روپے کا اضافی قرضہ لیا،تین سال میں 50 لاکھ آدمی بے روزگار ہوگئے ہیں،بجٹ کی تجاویز میں کہیں لکھا ہوا کہ روزگار کون مہیا کرے گا؟پانچ سال میں ایک غلط بیانی بتا دیں بس کرپشن کرپشن کی باتیں کرتے ہیں،ایک کرپشن کا اسکینڈل لے آئیں پانچ سال میں ، میں جوابدہ ہوں گا ۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی