وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی اشیاء خودونوش کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی(سی این پی) صوبائی حکومت کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوئوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث بجٹ کے پیش ہوتے ہی راولپنڈی شہرمیں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں40سے 50فی صد اضافہ کردیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ ،مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے شہریوں کو گرانفراشوں کے رحم کرم پر چھوڑدیا ، شہربھر کی مارکیٹوں اوراتوار بازاوںمیں سبزیوں پھلوں سمیت مصالحوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہونے سے غریب شہری پریشان ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ جاری ہونے کے باوجود نرخ نامہ کو آویزاں کئے بغیر دکانداروں نے اپنے ریٹ مقرر کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوںسے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں، جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گرانفروشوں نے سبزیوں،پھلوں،دالوں اور مصالحوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ،چیک اینڈ بیلنس کے فقدان سے راولپنڈی کی تمام مارکیٹوںاور اتواربازوں سمیت گلی محلے کی دکانوں پر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہونے سے شہری ذہنی کرب میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں،مارکیٹ نرخ کے مطابق آٹا 1000روپے 20کلوتھیلا ،گھی 310روپے فی کلو، چاول190روپے کلو ،دال چنا180روپے فی کلو، دال لوبیا280روپے کلو،د ال مسور 260روپے کلو، گائے کا گوشت 750روپے ، بکرے کا گوشت 1200روپے، دودھ140روپے۔ دہی180روپے، انڈے 160روپے فی درجن جبکہ گرم مصالحہ 850روپے، زیر ہ 700روپے، مکس مصالحہ 350 روپے، سرخ مرچ 600، ہلدی 550روپے، سوکھا دھنیا 600روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے، آلو45روپے کے بجائے60روپے فی کلو ،پیاز 23روپے کے بجائے50روپے فی کلو،ٹماٹر 24روپے کے بجائے60روپے، لہسن 165کے بجائے 500روپے، لیموں 99روپے فی کلو کے بجائے 160فی کلو، بیگن 47روپے کے بجائے60روپے ،مٹر 83روپے کے بجائے 100روپے فی کلو، فراشبین 113 روپے کے بجائے150روپے فی کلو، کھیرا36روپے کے بجائے 60روپے کلو، شملہ مرچ 53کے بجائے 80روپے کلو،سبز مرچ 39روپے کے بجائے 80روپے کلو، پھول گوبھی 109روپے کے بجائے 150روپے فی کلو، بند گوبھی31کے بجائے60روپے فی کلو، شلجم 42کے بجائے 80روپے کلو ،ماڑو 62کے بجائے100روپے فی کلو میںراولپنڈی کے اتواربازاروں سمیت عام مارکیٹوں اور گلی محلوں کے دکانوں میں مہنگے داموں میں فروخت جاری ہے جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیںہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں