بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی کمرشل عمارتوں میں پارکنگ ایریا کی جگہ دکانیں تعمیر ،حکام کی چشم پوشی

راولپنڈی (سی این پی )میٹروپولٹین کارپوریشن کے انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے شہر بھر میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف وزیوں سے شہریوں کی زندگیا ں دائو پر لگ گئیں ہیں جبکہ میٹروپولٹین کارپوریشن کے انسپکٹروں کی ملی بھگت کے باعث شہر کے شاپنگ پلازوںکی بیسمنٹ میں پارکنگ کی جگہ ختم کرکے دکانیں تعمیر کردی گئیں، شہری فٹ پاتھوں سمیت سٹرکوں پر بھی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں پلازہ مالکان کو پوچھنے والاکوئی نہیں ہے، میٹروپولٹین کارپوریشن کے ریکارڈ میں پلازوں کی بیسمنٹ میں پارکنگ موجود لیکن پلازوں میں پارکنگ کی جگہ دکانیں تعمیر کر کے کرایہ پرلگا دی گئی اور ایمرجنسی راستے ختم کرنے سے شہریوں کی زندگیا ں بھی دائو پر لگ گئیں ہیں ،میٹروپولٹین کارپوریشن کے قانو ن کے مطابق کمرشل پلازوں کی بیسمنٹ پارکنگ کے لئے لازمی ہے جبکہ فرنٹ سائیڈ سے 20 فٹ جگہ چھوڑنا لازمی ہے، راولپنڈی میں تمام شاپنگ مالز اور پلازے بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ شہر و کینٹ کے علاقوں میں شاپنگ پلازوں میں پارکنگ ایریا دکانوں میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پلازوں کے سامنے تجاوزات مافیا نے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ قائم کررکھی ہے۔ جسکے باعث راولپنڈی میں گزشتہ کئی برسوں سے شہریوں کوٹریفک جام کے مسائل درپیش ہیں اس کے باوجودتجاوزات مافیا کے خلاف اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے انتظامیہ و متعلقہ ادرے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، جس کے باعث شہر بھر میں تجاوزات مافیا نے قبضے جمائے ہوئے ہیں سابق دور حکومت میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کے وعدے بھی کئے گئے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہ ہوسکا جبکہ نئی آنے والی صوبائی حکومت نے بھی تجاوزات کے خلاف بلندوبانگ نعرہ لگانے کے باوجود آپریشن کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے پلازوں کے باہر موٹر سائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے بھتہ وصولی کا عمل جاری کر دیا گیا ہے ، کینٹ بورڈ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے پارکنگ کی فیس بھی وصول کی جا رہی ہے ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ہم نے پارکنگ کا باقاعدہ ٹھیکہ میٹروپولٹین کارپوریشن سے لیا ہے جبکہ پارکنگ کی پرچی پر پارکنگ فیس کے علاوہ موٹرسائیکل چوری ہونے کی ذمہ داری بھی موٹر سائیکل مالکان پر ہی ہے شہر کے اہم بازاروں میں تاجردکانوں کے آگے اپنی گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں جبکہ کسی دوسرے کو اپنی دکان کے سامنے گاڑی کھڑی نہیں کرتے دیتے پارکنگ پلازہ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی بڑ ھ گئیں ہیںاور پلازوں میں پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں