نالہ لئی کی ناقص صفائی بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہے

راولپنڈی(سی این پی )ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث نالہ لئی میں گرنے والے11نالوں کی صفائی کاکام نہ ہونے کے باعث مون سون کی بارشوں سے راولپنڈی میں خطرناک ترین سیلاب آنے کا خطرہ پید ا ہو گیا ہے نالہ لئی اور اس کے ملحقہ نالوں کی صفائی کو بروقت یقینی نہ بنایا گیا تو مون سون کی بارشوں سے تبائی مچانے والا سیلاب آئے گا۔ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت و لاپرواہی کے باعث راولپنڈی شہر بھر کے چھوٹے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالے گندگی سے اٹے پڑیں ہیں جس کے باعث خطرناک سیلاب آنے کا خطرہ بڑ ھ گیا ہے۔نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالوں کے کنارے رہائش پذیر ہزاروں افراد کی غیرمحفوظ ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کی زندگیاں بھی دائو پر لگ گئیں ہیں جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں،شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیںجبکہ شہر کے علاقوںرحیم آباد، طماسب آباد، ڈھوک رتہ ، ڈھوک کھبہ، آریہ محلہ ، مسلم ٹائون، صادق آباد،، محمود علی شاہ، مکھا سنگھ ،ندیم کالونی ، چاہ سلطان ، امر پورہ ، وارث خان ، کمیٹی چوک ،ٹینچ بھاٹہ ، 22 نمبر چونگی اور گرد ونواح کے علاقوں سے گزرنے والے نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ کے لیے عذاب بن کر رہ گئے ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مون سون کا موسم آنے ولا ہے ۔متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت کے باعث نالوں کی ابھی تک صفائی نہیں کی گئی نالے گندگی سے بھرے ہونے کی وجہ سے بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں، مون سون میں خطرناک سیلاب آنے کا خطرہ بھی ہے اور انتظامیہ صرف کاغذوں کی حد تک سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگی ہے جبکہ انتظامیہ نے کئی علاقوں میں نالوں کوکنکریٹ سے بند کر دیا ہے ان نالوں کی اچھی طرح صفائی نہیں کی گئی۔ جب بھی تیز بار ش ہوئی تو نالوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو جائے گا گھر کا سارا سامان تباہ و برباد ہو جانے کا بھی خطرہ ہے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو جائے گا جبکہ رحیم آباد نالے کی صفائی کئے بغیر اس کو کنکریٹ کر کے بند کر دیا گیا ہے جو کہ مون سون کے موسم میں یہاں کے رہنے والوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہو گا اندرون شہر سے گزرنے والے تمام نالے اس وقت گندگی سے اٹے پڑے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے جبکہ دوسری جانب شہر کے سب سے بڑے نالہ لئی کی صفائی پر کا کام شروع نہیں کیا گیا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین شہر سے جمع کیا ہوا کچرا بھی نالہ لئی اور چھوٹوں نالوں میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کے تمام چھوٹے بڑے ندی نالوں کی فوری طور پر صفائی کرا کر شہریوں کے جان ومال کو محفوظ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں