وزیراعظم عمران خان(آج) سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کرینگے

اسلام آباد (سی این پی)وزیراعظم عمران خان(آج) بدھ کو سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کرینگے ۔تفصیلات یک مطابق وزیراعظم (آج) بدھ کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جائیں گے۔ ،100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم کو سیف سٹی میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دینگے،خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پر ہوگا۔اسلام آباد کی سیکورٹی بڑھانے کیلئے ایگل سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے منگل کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا،آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں