اسلام آباد (سی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غریبوں کے بے احمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا،تحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ نے دونوں جماعتوں کے سیاسی مستقبل پر انجام کی مہر ثبت کردی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلاول زرداری اور مریم اورنگزیب کے بیانات پر رد عمل کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ غریبوں کے بے احمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا، ماضی میں ملکی معیشت پر عالمی مالیاتی اداروں کی اجارہ داری بھی ان دونوں جماعتوں نے قائم کی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی، کامیاب اور بے مثال میزانیہ دیکھ کر دونوں جماعتوں کے اوسان خطا ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ نے دونوں جماعتوں کے سیاسی مستقبل پر انجام کی مہر ثبت کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن غریبوں کو یہ دونوں جماعتیں لوٹا کرتیں، عمران خان نے انہی کیلئے بجٹ میں وسائل مختص کئے، دونوں جماعتیں مزدور کی کم از کم اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر پریشان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرداری کے فرزند کو بجٹ کے بعد سندھ ہاتھ سے پھسلتا دکھائی دے رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو روزگار، مکان، علاج اور ترقی سب میسر آرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کیلئے حصولِ رزق کے باعزت مواقع میسر آرہے ہیں، صحت کارڈ تیزی سے عوام کی صحت کی ضمانت بن رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا، پنجاب بھی 60 ارب مختص کرچکا ہے، احساس پروگرام غریبوں کی فلاح و بہبود کا بے مثال وسیلہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بے گھر افراد کیلئے چھت اور سائے کی علامت بنتا جارہا ہے، 10 بڑے ڈیمز کی تعمیر ملک میں سستی بجلی و زرعی انقلاب کے دروازے کھول رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کے بجٹ کا بھرپور خیر مقدم اور حزب مخالف کے خیالات کو مسترد کیا ہے، ضمانتوں پر جیلوں سے نکلنے والا ٹولہ انتشار کو ہوا دیکر معیشت کا ترقی کی جانب سفر روکنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کے بعد پنجاب کے تاریخی بجٹ نے اس کرپٹ ٹولے کو مکمل تنہا کر دیا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ہمارا نچلا طبقہ اور پسماندہ علاقے اوپر اٹھیں گے، ذمہ داری اور شفافیت سے معیشت تعمیر کرکے فلاحی ریاست کا ہدف حاصل کریں گے
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک