لاہور(سی این پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ویکسین کے حوالہ سے اب فکرمندنہ ہوں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میںاجلاس منعقد ہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پنجاب میں ویکسینیشن عمل تیزکرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں۔ڈپٹی کمشنرلاہورکے پاس اس وقت 25000کوروناویکسین کا سٹاک موجودہے۔تمام اضلاع میں ویکسین کی وافرمقدارموجودہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے بھی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔حال ہی میں اضلاع کو16لاکھ ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر2لاکھ40ہزارسے زائد افرادکی ویکسینیشن کررہے ہیں۔پنجاب کے پاس فائزر ویکسین کی13000خوراکیں موجودہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔پنجاب کی عوام ویکسین بارے بالکل پریشان نہ ہوں۔تمام تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتالوں میں ہفتے کے سات روزکے دوران24گھنٹے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاک لاہورمیں 57موبائل ویکسین کیمپس کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔پنجاب میں ویکسینیشن کے عمل کو خودمانیٹرکررہے ہیں۔صوبہ بھر میں 677ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن کا ہدف حاصل کررہے ہیں۔پنجاب میں اگلے 3دن کیلئے ویکسین کا سٹاک موجودہے۔وفاقی حکومت پنجاب میں مزید ویکسین بھیج رہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حکومت پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ