بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

کراچی(سی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی ہے، تنخواہ دار طبقے پر150ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں، ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ 2021 ایک ایسی دستاویز ہے جس میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، عام آدمی کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران خان کی حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی، پی ٹی آئی حکومت اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الائونسز تک پر ٹیکس لگارہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگاکر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی ، جہاں وہ ناقابل برداشت ٹیکسوں سے عوام کا خون نچوڑ کر اشرافیہ کی عیش پرستی کا سامان پیدا کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی بدولت ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا، پی ٹی آئی حکومت نے ایسا وار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے، تنخواہ دار طبقے کے میڈیکل الانسز کے خاتمے کی کوششیں عوام دشمنی کی انتہا ہے، ٹیکس استثنی ختم ہونے کے بعد اسپتال اپنے ملازمین تک کو مفت یا رعایتی علاج فراہم نہیں کرسکیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی کرپٹ حکومت نے زیادہ ٹیکس لگا کرعوام کی جیبوں پر اربوں روپے کے ڈاکے کا منصوبہ بنالیا۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہ دار طبقے پر 150 ارب روپے کا انکم ٹیکس لگانے کے آئی ایم ایف کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 2021 میں عوام کی جیبوں سے پیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی گئی ہے، غریب کی معاشی کمر توڑنے کے لئے عمران حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈز تک پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے اقدامات کی بدولت ہوٹل ملازمین کو اب دوران ملازمت ٹیکس فری کھانا نہیں ملے گا، وفاقی حکومت کے بجٹ کے بعد تعلیمی اداروں کے ملازمین اب اپنے بچوں کو رعایتی یا مفت تعلیم دلانے سے قاصر رہیں گے، ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کر عمران خان نے ماضی کے ظالم بادشاہوں کی سلطنت قائم کرلی، عمران خان ظالم بادشاہ کی طرح ناقابل برداشت ٹیکسوں سے اشرافیہ کی عیش کا سامان پیدا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں