اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے بیانات الجھاو کا باعث تھے، الزام تراشیوں سے کسی فریق کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، افغان قیادت مل بیٹھ کر اپنے مسائل حل کرے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل، علاقائی صورتحال اور ملکی سیاست سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان امن عمل انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکا، اپنی کوتاہیوں سے نگاہ چرائیں گے تو حل نہیں نکلے گا، پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا، ہمارا مشترکہ عزم، اس خطے کا امن و استحکام ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو امن خراب کرنے کی بجائے، خطے کے امن کیلئے کام کرنا چاہئیے، بھارت میں آج کھچا واضح دکھائی دے رہا ہے، انڈیا میں اقلیتیں دبا میں ہیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، بھارت اس وقت سیکیولر اور ہندوتوا سوچ میں بٹ چکا ہے، انڈیا میں بہت بڑا طبقہ مودی سرکار کی حکمت عملی مسترد کر چکا ہے، بھارت میں میڈیا کو دبا میں لایا جا رہا ہے، آزاد رپورٹنگ کرنے والوں پر حملے ہوتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو بجٹ پر تنقید کرنے کا حق ہے، مہذب طریقے سے اظہار رائے کرے، اپوزیشن اراکین لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اپوزیشن کے اراکین اسمبلی، موبائل کیمروں سے ویڈیوز بنا رہے تھے، تمام اراکین کو بجٹ پر بات کرنے کا حق ہے، جوتنقید کرنی ہے ضرور کریں، اپنی بات کریں اور حکومتی مقف نہ سنیں، یہ مناسب نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گی، اگر اپوزیشن ہماری نہیں سنے گی تو ہم بھی ان کی نہیں سنیں گے، اگر عمران خان کو بطور قائد ایوان بولنے کا حق نہیں دیا جائیگا تو پھر اپوزیشن لیڈر کو بھی یہ حق نہیں مل سکتا۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ