اسلام آ باد (سی این پی ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ آوٹ ڈور شادیوں کے اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ آوٹ ڈور کھانوں باشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔ تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسلام آباد کے تمام سینیما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے دیا۔ تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔ جمعہ کے دن اسلام آباد میں جی نائن، جی13، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہیں گے۔ بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹان، جی ایٹ، جی سیون، آئی نائن، غوری ٹاون، کہنا پل اور لہتراڑ روڈ بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ