لاہور(سی این پی) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سبسڈی تو جہانگیرترین،خسروبختیار اور حکمرانوںکے چہیتوں کو ملی عوام کو نہیں، جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ کا حصہ پہلی شہبازشریف نے مقرر بھی کیا اور لگایا بھی،عثمان بزدار نے تین سالوں سے جنوبی پنجاب کے عوام میں مزید محرومیاں پیدا کردی ہیں ،جنوبی پنجاب کے وزیراعلی کی ترجیحات میں جنوبی پنجاب شامل ہی نہیں ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 48فیصد استعمال ہوا ہے،گزشتہ دو بجٹ میں بھی مخدوم ہاشم نے پنجاب میں نو نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کیا،ان نئے ہسپتالوں کے ابھی تک پی سی ون تک تیار نہیں ہو سکے۔بزدار حکومت نے پنجاب اسمبلی سے 6نئی یونیورسٹیوں کے قیام کے بل پاس کیے،ان 6یونیورسٹیوں کی تعمیرات کا کام تین سال بعد بھی شروع نہیں ہوا، ان یونیورسٹیوں کے قوانین میں بار بار ترامیم اسمبلی سے کرائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ زراعت کا شعبہ سوچی سمجھی ساز کے تحت تباہ کیا گیا ہے،اگر پنجاب میں وافر مقدار میں گندم اور گنے کی پیدوار ہوئی تو آٹے اور چینی کی قیمت آسمان سے باتیں کیوں کررہی ہے؟۔شہبازشریف کے دور میں 30روپے کلو آٹا اور 52روپے کلو چینی ملتی تھی۔عثمان بزدار کے دور میں 80روپے کلو آٹا اور 110روپے کلو چینی مل رہی ہے۔ ماڈل بازار اور سہولت بازاروں میں ایک کلو چینی کے حصول کیلئے شہریوں کی تضحیک کی گئی،ایسی سہولت ہمیں منظور نہیں ،ہاشم صاحب سبسڈی جہانگیرترین،خسروبختیار اور آپ کے چہیتوں کو ملی عوام کو نہیں، ہاشم صاحب پنجاب کی گندم ،آٹا اور چینی کی چوری آپ کی موجودگی میں ہوئی،اور آپ اس میں ملوث ہیں ۔جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد بجٹ کا حصہ پہلی شہبازشریف نے مقرر بھی کیا اور لگایا بھی،عثمان بزدار نے تین سالوں سے جنوبی پنجاب کے عوام میں مزید محرومیاں پیدا کردی ہیں ۔جنوبی پنجاب کے وزیراعلی کی ترجیحات میں جنوبی پنجاب شامل ہی نہیں ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی