ایف آئی اے کی کارروائی، سابق سی ای او نیشنل انشورنس کمپنی گرفتار

کراچی(سی این پی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای و نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی ایل)کو گرفتار کرلیاہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ کیپٹن(ر)جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کرلیاہے، سابق سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔حکام نے بتایاکہ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، دوران تعیناتی انہوں نے این آئی سی ایل میں غیرقانونی طور پر 9 افراد کو بھرتی کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ 9 افراد این آئی سی ایل سے قبل بھی ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افراد کی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقربا پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔حکام نے بتایاکہ سابق سی ای او کی نشاندہی پر غیرقانونی بھرتی کیے گئے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان غیرقانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دیگر 6 افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں