مقبوضہ بیت المقدس(سی این پی) اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر تیسرے روز بھی بمباری کی، اسرائیل نے حماس سے دوبارہ لڑائی کی دھمکی دے دی۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حماس کی جانب سے تاحال راکٹ فائرکر کے فضائی حملوں کا جواب نہیں دیا گیا تاہم صورتحال کشیدہ ہے اورکسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ دوبارہ لڑائی کی دھمکی دی ہے.واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کی گیارہ روزہ بمباری سے 243 افراد شہید ہوگئے تھے، نیتن یاہو حکومت نے عالمی برادری کے دباو پر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اسرائیل میں آنے والی نئی حکومت نے خطے میں کشیدگی کو دوبارہ ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ حماس اور اسرائیل میں حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی حکومت نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینی خاندان کو زبردستی بے گھر کرنے کی کوشش کی جبکہ مسجد اقصی میں آگ لگانے کے واقعے کے علاوہ نمازیوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار