بھارت: گاؤں کے رہائشیوں نے وائرس سے نجات کیلئے ’کورونا مندر ‘ بنالیا

(سی این پی)بھارت میں کورونا سے نجات کے لیے گائے کی نجاست کو جسموں پر لگانے کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب بھارتیوں نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے کورونا مندر بھی قائم کرلیا ہے۔اتر پردیش کے گاؤں شکلا پور کے مقامی باشندوں نے رواں ہفتے ’کورونا ماتا ‘کے نام سے ایک مندر تعمیر کیا جہاں گاؤں کے رہائشی کورونا سے نجات کے لیے پوجا کرتے ہیں ، پانی دیتے اور پھول چڑھاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مندر کی تعمیر کے حوالے سے گاؤں کی رہائشی سنگیتا کا ایسا ماننا ہے کہ ہوسکتا مندر کے قیام سے گاؤں والوں کو سکون میسر آجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں