امریکہ، ٹرک ڈرائیور کی ٹکر سے ریس میں شریک 9 سائیکل سوار زخمی

واشنگٹن(سی این پی) امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرک ڈرائیور نے ٹکر مار کرریس میں شریک 9 سائیکل سواروں کو زخمی کر دیا۔ریاست ایری زونا کے ہائی وے پر 35 سالہ ٹرک ڈرائیور نے ریس میں شریک سائیکل سواروں کو روند ڈالا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا، چار کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے بھاگتے ہوئے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، سکیورٹی اہلکاروں نے موقعے سے شواہد جمع کئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں