قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کا پہلا روز،مہران ممتاز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

سیالکوٹ(سی این پی )جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ناردرن نے بلوچستان کے 294 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بلوچستان نےعبیداللہ کے 98 اورعبدالواحد کے 97 رنز کی بدولت 294 رنز بنائے۔ ناردرن کے مہران ممتاز نے 56 رنز کے عوض کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مبشر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنالیے ہیں۔دوسری جانب ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپورمیں سدرن پنجاب نے پہلی اننگزمیں مقررہ 83 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ عبدالہادی نے ناقابل شکست 98 رنز اسکورکیے۔ سدرن پنجاب کے فیضان ظفر 33 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ کی جانب سے عامر علی نے 54 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آرش علی خان اور محمد مکی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سندھ نے 3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 3 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ لاہورریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اتفاق گراؤنڈ لاہور میں خیبرپختونخوااورسنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ سمیر ثاقب 62 اور بلال منیر 44 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عامر خان نے 49 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ادھر شاہد عزیز، ثاقب جمیل اور محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں خیبرپختونخوا نے دن کے اختتام پر 10 اوورز میں 30 رنز بنالیے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں