پاک سری لنکا، آخری ٹی ٹونٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ/صدر مملکت بھی شریک ہونگے

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ہےصدر پاکستان عارف علوی اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے .پی سی بی نے بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،صدر پاکستان عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے ،میچ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لئیے پنک ربن پہنیں گے،اسٹیڈیم میں 12 ہزار شائقین کرکٹ میں پنک ربن تقسیم کئیے جائیں گے ،قذافی اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی،پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو پنک شرٹ پہن کر قذافی اسٹیڈیم آنے کی درخواست کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں