ریاض(سی این پی)سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ذو الحجہ کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ بکنگ بند کردی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذوالحجہ کے آغاز کے بعد سے عمرہ بکنگ کا سلسلہ روک دیا جائے گا، اس حوالے سے سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کردیا ہے۔وزارت نے بتایا کہ حج سیزن کے اختتام کے بعد عمرہ بکنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔دوسری جانب حج کی درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سعودی وزیر حج و عمرہ کے مطابق امسال حج کرنے والوں کی اب تک 5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔متعلقہ وزارت نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کے نتائج کا اعلان 15 ذو القعدہ کو ہوگا، کورونا ویکسین لگوانے والے اور پہلےکبھی حج نہ کرنے والے ترجیح ہوں گے۔ذو القعدہ کی 13 تاریخ تک خواہشمند درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی حج اور عمرہ کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ کسی شخص کو بھی اسمارٹ کارڈ اور سرکاری پرمٹ کے بغیر حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار