کولمبو(سی این پی)سری لنکا میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران متعصب فوج نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور مسلمانوں کی تذلیل کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں بھی مسلمانوں کے خلاف فوج کا ظالمانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین اور تذلیل پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکوں پر ہاتھ کھڑے کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ ایک قصبے میں مسلمان شہریوں کو روڈ پر گھسیٹا بھی گیا۔ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ دیگر قومیتوں کے افراد کے ساتھ نرم دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور انہیں معمولی تنبیہ کے بعد واپس گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔دوسری جانب سری لنکا کی حکومت نے مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھنے پر فوج کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے، سری لنکن فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے تمام فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جن کے خلاف مسلمان شہریوں پر تشدد کرنے یا غیر اخلاقی سزائیں دینے کے شواہد مل گئے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار