واشنگٹن(سی این پی) نو منتخب ایرانی صدر کے بیان پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کا ابراہیم رئیسی سے ملاقات کا کوئی پلان نہیں ہے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، جوہری پروگرام پر مذاکرات کا چھٹا دور ختم ہو چکا ہے، معاہدے کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، ایران میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، فیصلہ کرنے کی طاقت ابھی بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پاس ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز نو منتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ امریکا دباؤ کے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے، امریکا نے پچھلے معاہدے کے پاسداری نہیں کی،کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار