ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے رواں سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کیں، عازمین حج کو اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزارت حج وعمرہ مناسک حج کی ادائیگی آسان اور محفوظ بنانے کے لیے بہترین انتظامات کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین اور زائرین کو پیش آنے والے مشکلات دور کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کی گئی ہیں۔دریں اثنا حج و عمرہ قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری کا کہنا تھا کہ اس سال منیٰ میں حاجیوں کو ٹھہرانے کے لیے 6 ٹاورز اور 70 کیمپوں کا انتظام کیا ہے۔ منیٰ ٹاورز میں منفرد پیکیج کے لیے 4.37 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے جبکہ اکانومی پیکیج میں چار میٹرکی جگہ دی جائے گی۔اسی طرح عازمین حج طعام کے لیے الگ مقام پر جائیں گے۔ منیٰ کے خیموں میں اسپیشل پیکیج میں ایک فرد کو 5.33 مربع میٹر کی جگہ دی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں اس بار زیادہ کوشش کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی پریشانیاں پیش نہ آئیں، ہر حاجی کو صحت مند ماحول مہیا کیا جائے گا، تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل لازمی کرنا ہوگا۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار