دنیا کے مجموعی درجہ حرارت میں معمول سے 1.5 ڈگری اضافہ ہو گیا، اقوام متحدہ رپورٹ

نیویارک(سی این پی) اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ ہو چکا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے جاری نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پارہ 2 ڈگری تک بڑھ گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، چالیس کروڑ افراد کو ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اگر دنیا کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو آنے والی دہائیوں میں انسانوں سمیت دنیا پر رہنے والی مختلف مخلوقات کی زندگی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں