سونے کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

ریاض(سی این پی)سعودی عرب کی گولڈ منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے بعد مملکت میں گولڈ کے نرخ بڑھ گئے، مارکیٹوں میں سونا اضافی نرخوں میں فروخت ہوتا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 214.97 ریال ہوگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 188.10 ریال میں فروخت ہوا۔مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں سب سے زیادہ رواج 21 قیراط سونے کا ہے۔ اس کے علاوہ 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 161.23 ریال ریکارڈ کی گئی۔سونے کی مارکیٹوں میں 14 قیراط ایک گرام سونا 125.40 ریال میں دستیاب رہا۔ 1 اونس سونے کی قیمت منگل کو 6686 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1504.78 ریال کا دیکھا گیا۔خیال رہے کہ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں