سفری پابندی کے شکار پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے جواب آگیا

ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار پاکستانیوں کے لیے اہم سوال پر وضاحت پیش کی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک طبی امور کی کمپنی نے وضاحت طلب کی کہ ہمارے چند ملازمین جو پاکستانی ہیں سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں لوٹ سکے ہیں اور ہمیں اس وقت ان کی ضرورت ہے، کیا انہیں سعودی عرب لانے کا کوئی طریقہ ہے؟۔جوازات نے استفسار پر وضاحت پیش کی کہ کورونا وبا کے پیش نظر حکومت نے پاکستانی سمیت 9 ممالک پر سفری پابندی عائد رکھی ہے، فی الحال واپسی ممکن نہیں ہے۔محکمہ نے مزید کہا کہ وہ غیرملکی جو مملکت آنا چاہتے ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے پابندی کے شکار ممالک میں 14 دن یا اس سے زائد نہ گزارے ہوں، بصورت دیگر وہ بھی سعودی عرب میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت اجنٹائن، برازیل، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، ترکی، لبنان، مصر اور انڈیا پر عارضی سفری پابندی عائد کی ہوئی ہے۔تاہم مذکورہ بالا ممالک کے شہری جن کے پاس سعودی اقامہ یا پاسپورٹ موجود ہے ان کی دستاویزات کی فری میں توسیع کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں