میدان آباد ہونگےتو سماج دشمنوں کی حوصلہ شکنی ہوگی،ملک فیصل اقبال

واکینٹ(سی این پی)برین ایج سلامک سکول منیر آباد اور شہزاد گرائمر سکول سادات کالونی کے بچوں کے درمیان کرکٹ میچ کا انقعاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی محمد فیصل اقبال اور حاجی ناصر رشید نے خصوصی شرکت کی. میچ شہزاد گرائمر سکول کے بچوں نے جیت لیا جیتنے والی ٹیم کو فیصل اقبال نے مبارکباد پیش کی اور دوسری ٹیم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا،مہمان خصوصی ملک فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ میدان آباد ہونگےتو سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی ،میدان نوجوانوں کو صحت مندسرگرمیاں فراہم کرتے ہیں اس لئے ہمیں چاہیے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے اقدامات اٹھائیں،انکا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی نے کھیل اور میدان کا رحجان ختم کردیا ہے جسکی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکا ہے ہمارا مستقبل نواجوان ہیں انکی فلاح بہبود ہماری ترجیح ہے اور کوشش ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیاں پروان چڑھیں، اس موقع پر ملک اشتیاق محمود کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے پر شہزاد گرائمر سکول کے سی ای اوآصف علی بھٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جیتنے والے تمام طلباء کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کو مل جل کر اور پیار اور محبت سے مستقبل کے معماروں کے لئے بہتر سے بہتر کردار ادا کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائیں، انشاءاللہ آنے والے وقت میں بھی ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مل کراپنے علاقے کے بچوں کے لئے بہتری کے لیے بہترین ماحول کے ساتھ کھیلوں کے میدان کو آباد کر سکیں، انہوں نے شہزاد گرائمر سکول کے تمام سٹاف کومبارکباد پیش کی،مہمان خصوصی ملک فیصل اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور انکی حوصلہ افزائی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں