ٹی20میں ٹیم کی ناقص کارکردگی،دوعہدے گلے پڑگئے،شدیدتنقید

لاہور(سی این پی )سوشل ميڈيا پر مصباح الحق شديد تنقيد کی زد ميں ہیں۔ ایک صارف نے تصوير شيئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکست پر چيف سليکٹر، ہيڈ کوچ کے ساتھ مايوس کھڑے ہيں۔ٹی 20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہيڈکوچ اورچيف سليکٹرمصباح الحق کے 2 عہدے رکھنے سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔سري لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سيريز ہارنے پر ڈین جونز نے بھی 2 عہدوں کی مخالفت کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں ڈین جونز نے لکھا کہ دونوں عہدے ايک شخص کے پاس نہيں ہونے چاہيئں۔ مصباح ميرے دوست ہيں اور خواہش ہے کہ وہ بہتر نتائج ديں۔سابق کپتان رميز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹی20 ميں پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے۔دوسری جانب مصباح الحق کاکہنا ہے کہ تھوڑا صبر کريں،ابھی ميری پہلی سيريز ہے۔لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے، انٹرنيشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم ٹٰی 20 سيريز ميں مکمل طور پر ناکام رہی، بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں کمزوریاں دکھائی دیں، يہ شکست آنکھيں کھولنے کے کافی ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جا رہا ہے۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں