اسلام آباد (سی این پی) مظاہرین کی ایف بی آر کے سامنے احتجاج کی کوشش، پولیس نے ایمبیسی روڈ پر روک لیا، ریڈ زون جانے والے راستے بند، بھاری نفری تعینات،آنسو گیس اور واٹر کینن بھی پولیس کو مہیا کر دیا گیاخیبر پختون خوا اور پنجاب کے تاجرسراپا احتجاج ہاکی گرائونڈ آبپارہ سے شروع ہونے والا احتجاجی مارچ ریڈزون کی طرف گامزن ہے۔تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ہمارا دھرنا ایف بی آر دفتر کے سامنے ہوگا۔ حکومت نے فکسڈ ٹیکس سکیم کا وعدہ کیا تھا، اسے پورا کیا جائے۔ ٹیکس حکام ہمیں ہراساں کرتے ہیں۔ مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر خود آکر مذاکرات کریں۔تاجروں نے ریڈ زون جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پولیس نے انھیں روکا، اس موقع پر کشیدگی پیدا ہوئی اور ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔ صورتحال کے پیش نظر واٹر کینن جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خاتون ممبرایف بی آر2اراکین کےہمراہ تاجروں سے مذاکرات کےلیےسریناچوک پرموجود ہیں اورایف بی آرحکام نے تاجررہنماوَں سےہجوم کےاندرمذاکرات سےانکارکردیا ہے.جبکہ ذرائع کے مطابق تاجررہنماوَں کاتھوڑی دیرمیں مذاکرات کےلیےسریناہوٹل روانہ ہونےکاامکان ہے،ایف بی آرحکام حامدعتیق کی قیادت میں تاجررہنماوَں سےمذاکرات کے لیےسریناہوٹل پہنچ گئے جہاں وہ تاجر راہنمائوں سے مذاکرات کرینگے.
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد