اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی اسکیم آج ختم ہو گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اگر ایمنسٹی اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023 تک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی