کورونا کے باعث صحت کے میدان میں ہونیوالےچیلجز کو مل کرحل کرنا ہوگا,وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی

ملتان(سی این پی)دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام دنیا میں صحت کے مسائل اور انکے حل کیلئے بین الاقومی ویبنار کا انعقاد کیا گیا,یونیورسٹی کی فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ویبنار میں دنیا بھر سے ماہرین کو مدعو کرکےان سے صحت کے مسائل اور انکے حل کےحوالے اہم تجاویز لی گئیں,,اس موقع مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کورونا صورتحال کے باعث دنیا بدل چکی ہے,مجموعی تبدیلیوں سے اب بیماریوں سے لڑنے کیلئے جدید طریقہ کو اپنانا ہوگا,,انکا کہنا تھا کہ وویمن یونیورسٹی ملتان اس حوالےسے خصوصی طور پر دنیا بھر سے صحت کے مسائل کو مل بیٹھ کر ماہرین سے حل نکلوانے کیلئے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گی,,ویبنار میں بین الاقومی ماہرین میں ڈاکٹر Fiona maccartanyنےصحت کےمسائل اور ان کے حل کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی,ڈاکٹر حامد مرچنٹ نے کورونا صورتحال کے باعث عالمی دنیا میں صحت کے مسائل پر تفصییلی طور پر روشنی ڈالی,,ڈاکٹر مصطفی عبیر نے بتایا کہ عالمی سطح پر صحت کے مسائل سے نبٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا,,ماہرین نے فارمیسی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے نئی راہوں کا بھی ذکر کیا کہ کس طرح وہ دنیا میں اس فیلڈ میں آگے بڑھ کر صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرسکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں