لاہور(سی این پی)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ملالہ کی تصویر بغیر این اوسی کتاب میں شامل کرنے پرآکسفورڈ پریس کو شوکازجاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ملالہ کی تصویر بغیر این اوسی کتاب میں شامل کرنے پرآکسفورڈ پریس کو شوکازجاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بغیراین اوسی ملالہ کی تصویرساتویں جماعت کی کتاب میں شائع کی گئی ، آکسفورڈپریس کو7روزمیں جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے کہ کتاب کاسارااسٹاک لاہورکی کتاب مارکیٹ سے اٹھالیا گیا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کتاب میں ملالہ کی تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کتاب آکسفوڈ پبلشر کی جانب سے شائع کی گئی تھی، جس کا این او سی کبھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈسےکیاہی نہیں گیا، این اوسی نہ لیناقانون کی خلاف ورزی ہے۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد