واشنگٹن(سی این پی)وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے بائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نا ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں