مظفرآباد(سی این پی)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈاپور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو رہی ہے۔مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے۔عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسران سے کہا ہے کہ نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹس کو نتائج کی کاپی فراہم کریں۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا گنڈا پور کو چھوڑ دیں، آج اچھی اچھی باتیں کریں، علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈاپور کو 27 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر
ججز کیخلاف مہم،جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب
رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
ن لیگ کا جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل