واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدرجوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کےآخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور امریکا نے عراق کی مدد کی، اب ہم مل کر داعش سے لڑیں اور شکست دیں گے۔ اس موقع پر عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارےامریکا سے تعلقات ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں۔
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، مریم نواز
مولانا کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،رانا ثناء اللہ
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم