وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان سے ملک کے بڑے چیمبرز آف کامرس کے صدور نے ملاقات کی، جس میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدور نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں اور ایز آف ڈوؤنگ بزنس کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے، برآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، تجارتی خسارہ کم ہونے اور زرمبادلہ بڑھنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام کی بہتری کیلئے اصلاحات جاری ہیں، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے اس عمل میں تیزی اور بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں