ریاض(سی این پی)سعودی آئل کمپنی ‘آرامکو’ کا منافع 2018 کے بعد پہلی مرتبہ 25 ارب ڈالرز سے زائد ہوگیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کا منافع بڑھ کر 95.47 سعوری ریال (25.46 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ روال سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران مذکورہ بالا منافع ریکارڈ کیا گیا۔ کورونا صورت حال میں نرمی کے بعد بحال ہوتی عالمی معیشت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے سبب سعودی عرب نے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا۔مملکت کی اسٹاک مارکیٹ تداول کو آرامکو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق منافع میں اضافہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 288 فیصد زیادہ ہے۔دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں، تیل کی طلب میں اضافہ، کوڈ19 کے سدباب کے لیے لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی، ویکسین لگانے کی مہم اور حکومت کی بہترین معاشی پالیسی کے بعد یہ نتائج سامنے آئے۔یہ منافع معاشی ماہرین کی پیش گوئیوں سے بھی زائد ہے۔ بینک آف امریکہ نے 24 بلین ڈالر، جے پی مورگن نے 23.7 بلین ڈالر اور الراجی کیپیٹل نے 25.3 بلین ڈالر منافع کی پیشچ گوئی کی تھی۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امین نصر کا کہنا ہے کہ ہم ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر پالیسی کے ساتھ کام کررہے ہیں، اسی سبب 2021 کی دوسری سہ ماہی کے دوران اچھے نتائج سامنے آئے تاہم کورونا کے چیلنج کا سامنا اب بھی ہے۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں روال سال برینٹ حام تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ جمعے کو عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 70.70 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی