اسلام آباد(سی این پی)حکومت کی جانب سے ملک کے 29 بڑے شہروں میں زہریلے پانی کا انکشاف کیا گیا ہے جو کینسر سمیت سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا گیا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے پانی میں آرسینک کی موجودگی جلد کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی ایس آئی آر کی طرف سے لیے گئے پانی کے نمونوں کے نتائج کے مطابق ملک کے 29 بڑے شہروں کا پانی آلودہ اور مضر صحت ہے۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر آباد، میر پورخاص اور گلگت بلتستان کا پانی 100 فیصد غیر محفوظ ہے جب کہ ملتان 94، کراچی 93، بدین 92، بہاولپور 76، سرگودھا 83، حیدرآباد 80، مظفر آباد 70 اور سکھر کا 67 فیصد پانی مضر صحت ہے۔ایوان کو بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب نے پینے کے پانی کے معاملے پر بہت کام کیا ہے، پینے کے پانی کے معاملے پر تمام صوبوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر قوانین پاس کرنے چاہئیں۔
نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی
پاکستان، امریکا کا علاقائی و عالمی سلامتی میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل