مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ،نواز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(سی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف جو کہ اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں نے مولانا فضل الرحما ن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا صاحب احتجاج کر رے ہیں تو ٹھیک کر رہے ہیں۔مولانا صاحب نے الیکشن کے فوراً بعد کہا تھا کہ آپ قومی اسمبلی سے اپنے استعفے دیں اور احتجاج کریں. اس وقت ہم نے انھیں ایسا نا کرنے پر قائل کیا۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ان کی بات میں اس وقت وزن تھا اورمولانا صاحب کی بات کو رد کرنا غلط تھا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں نے شہباز شریف صاحب کو اس حوالے سے لکھ کر بھیجا ہے جس کے بارے میں وہ مولان کو بریف کریں گے اور ہم مولانا صاحب کے جذبے کو بھی سراہتے ہیں-

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں نواز شریف کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ نیب حکام جیل میں مجھ سے ملنے ائے میں نے انکے سوالات کے جوابات دیئے، ۔جو کچھ میں جانتا تھا بتادیا جو میرے علم میں نہیں تھا وہ نہیں بتایا۔میں نے کہا میرے وکیل سے ملاقات کرائیں۔میری وکیل سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کی تفتیشی ٹیم صرف ایک مرتبہ مجھ سے تفتیش کرنے آئی۔نیب کی ٹیم سے مکمل تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں