سادہ غذا،چہل قدمی اورورزش کومعمول بناکرہم پیچیدہ امراض سے بچ سکتے ہیں،پناہ سول سوسائٹی الائنس اجلاس

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے پیٹرن جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ پناہ کابنیادی مقصددل کے امراض سے آگاہ کرکے لوگوں کی تکالیف کوکم کرناہے،جس کے لئے ہم گزشتہ 37سال سے کام کررہے ہیں، دل سمیت خطرناک بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے لاء اینڈ پالیسی میکرز کے ساتھ مل کرکی جانے والی پناہ کی کاوشیں جاری ہیں،عوام اورقوانین بنانے والے اداروں کافرض بنتاہے کہ جاں لیوا امراض کی راہ میں رکاوٹ بننے والے بنیادی عوامل کاقلع قمع کرے۔وہ گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن کے ہمراہ “سول سوسائٹی الائنس “کے منعقدہ خصوصی اجلاس سے مخاطب تھے،اس موقع پران کے ہمراہ پناہ کے سینئر ممبران اورمختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔(پناہ) کے پیٹرن جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ اپنی زندگی کوآسان بنائیں،سادہ غذا،چہل قدمی اورورزش کوروزمرہ میں شامل کرکے ہم مہلک امراض سے بچ سکتے ہیں،اس کے ساتھ دل سمیت سنجیدہ امراض کی وجہ بننے والے عوامل کوبھی اپنی زندگی سے دورکریں،تاکہ آپ،آپ کے بچے اورپورامعاشرہ صحت مند زندگی کی جانب گامزن ہوسکے۔جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ لوگوں کی جان بچانے اورصحت مندمعاشرہ تشکیل دینے کے لئے ہم 37سال سے سرگرم عمل ہیں،دل سمیت پیچیدہ امراض کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام نہ کی گئی تومعاشی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا،جس کی متحمل عوام اورحکومت دونوں ہی نہیں،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت مختلف ریسریچ آرگنائزیشن کی تحقیقات نے ثابت کیاکہ کسی چیز کی کھپت کوکم کرنے میں ٹیکس کانفاذ موثر ذریعہ ہے،اسی حوالے سے گزشتہ ہفتہ جاری کردہ Social Policy and Development Centre (SPDC)کی رپورٹ میں واضح بتایاگیاکہ اگرایف ای ڈی میں اضافہ نہ کیاگیاتوسگریٹ کے پیکٹ کی کھپت 115ملین تک جاپہنچے گی، بڑوں میں سگریٹ نوشی کااستعمال 2لاکھ 72ہزارتک بڑھ جائے گا،95ہزار اموات میں اضافہ ہوگااورریونیونہایت قلیل رقم کے ساتھ فقط 9.9بلین روپے تک حاصل ہوسکے گا،لیکن اگرحکومت تمباکوپر30فیصد ایف ای ڈی میں اضافہ کرتی ہے تویہی اعدادوشمار بہت تیز ی سے مثبت پیش رفت ثابت کرینگے،سگریٹ کے پیکٹس کی کھپت میں 109ملین کمی واقع ہوگی،2لاکھ 20ہزار سگریٹ نوش کم ہونگے اورمستقبل کے سموکر میں 2لاکھ 86ہزار تک کمی واقع ہوگی ،سب سے بڑی بات یہ کہ 77ہزار افراد سگریٹ کے ہاتھوں موت کانشانہ بننے سے بچ سکیں گے اورحکومت کے ریونیومیں 30.3بلین روپے کاسالانہ اضافہ بھی ہوگا،جوثابت کرتاہے کہ ایف ای ڈی کانفاذ اموات میں کمی،ریونیو میں اضافہ میں مددگارہوگا۔پناہ کے سینئر ممبران ومہمانان گرامی نے کہاکہ پناہ کے نیک مقصد میں ان کے ساتھ ہیں،اگربیماریوں کی روک تھام کے لئے مزید تاخیربرتی گئی توبیماریوں پرآنے والے 615ارب روپے کے معاشی بوجھ میں مزید اضافہ کاخدشہ بڑھ جائے گا۔اجلاس کے اختتام پرتمام شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تمباکونوشی کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کوبچانے اورریونیومیں اضافہ کے لئے تمباکو پرکم از کم 30فیصد ایف ای ڈی نافذ کرکے عوامی حکومت ہونے کاثبوت دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں