اسلام آباد(سی این پی)معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 120ارب روپےمختص کیےگئے، اسپورٹس کے لیے اسکالر شپس بھی لارہے ہیں جبکہ ہائی ٹیک 50ہزار اسکالر شپس کو مزید بڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011میں18ویں ترمیم کے بعد نوجوانوں کےساتھ زیادتی کی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےکامیاب جوان پروگرام شروع کیا، کامیاب جوان پروگرام کے لیے 120ارب روپےمختص کیےگئے، ہائی ٹیک 50ہزار اسکالر شپس کو مزید بڑھائیں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کھیل اب پہلے کی طرح نہیں رہے یہ سائنس بن گئےہیں، ہماری کوشش ہےکہ وسائل کی کمی کی وجہ سےکوئی نوجوان محروم نہ رہ جائے، کھیلوں میں نوجوانوں کی شرکت کے لیے ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، اسپورٹس کے لیے اسکالرشپس بھی لارہے ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم سےمتعلق نوجوانوں کے لیے پروگرام شروع کیا جارہا ہے، شاید ہی کسی جامعہ کا طالب علم کسی قومی ٹیم کا حصہ ہو، کھیلوں کے حوالے سے سینٹرآف ایکسی لینس بنارہے ہیں۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسپیشلسٹ اداروں سے جامعات پھر کھیلوں کا گہوارہ بنیں گی، ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، صرف ہایئر ایجوکیشن کا ادارہ بنانا کافی نہیں ہوتا، فیکلٹی سے ریسرچ سے جامعات بنتی ہیں۔
واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری، ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ طلب
سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
شناختی کارڈز نظام کو فول پروف بنانے کیلئے پلان طلب
کیسے ممکن تھا آزاد کشمیر کے عوام مشکل میں ہوں اور ہم چین سے بیٹھیں،وزیراعظم
پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار